اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں دنیا کے بلند ترین دو میناروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ ہر مینار کی بلندی 420 میٹر ہوگی۔ ایک مینار مسجد الحرام کے شمال مغرب میں جبل الکعبہ کے نزدیک جبکہ دوسرا مسجد الحرام کے شمال مشرق میں واقع الشامیہ نامی علاقے میں تعمیر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام میں اس وقت 9 مینار موجود ہیں جبکہ مزید 4 مینار تعمیر کئے جائیں گے۔
.......
/169